• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا خواجہ آصف پر 10 ارب ہرجانے کا کیس، آج پھر تاریخ مل گئی

عمران خان کے ہتک عزت کیس میں 11 سال سے تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے، آج ایک بار پھر تاریخ مل گئی۔

عمران خان کے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں سیشن کورٹ اسلام آباد نے خواجہ آصف پر جرح کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ سماعت میں عمران خان پر وڈیو لنک کے ذریعے جرح ہوئی تھی۔

عمران خان نے 11 سال قبل خواجہ آصف پر 10ارب روپے ہرجانے کا کیس کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید