وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روؤ، چیخو یا پٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، فارن ایجنٹ گھڑی چور کو سمجھوتہ نہیں این آر او چاہیے۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ آرمی چیف سے کیوں ملنا چاہتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، جنہوں نے ’رجیم ہٹائی‘، ’امپورٹڈ حکومت‘ بنائی، ’حملہ کروایا‘، سب سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو؟
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ’جنہیں ’میرجعفر، میر صادق‘ کہا، سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟‘
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’سمجھوتے کی بات اس لیے کہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے؟‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کی منتیں ہیں۔