سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ لاہور نے ٹاس جیٹ کر اچھا فیصلہ کیا، لاہور کو تھوڑا اور تیز کھیلنا چاہئے تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کی ایک مخصوص ٹیم بن چکی ہے، یہ ٹیم اور اچھا کھیل سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں بار بار تبدیلی لائی جائے تو کھلاڑی دل برداشتہ ہوجاتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پچ پر گھاس تھی میں خود اسٹیڈیم گیا تھا میں نے دیکھا۔
ایک سوال کے جواب پر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے میرا نام چونی بابو رکھ دیا تھا، میری پسندیدہ اداکارہ مدھوبالا تھیں۔
اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ عبداللّٰہ شفیق اچھی پرفارمنس دے رہا ہے،انہیں نیشنل ٹیم میں آنا چاہئے۔