• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتعل پی ٹی آئی کارکنوں نے ایس پی اسلام آباد کو گھیر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنوں نے ایس پی اسلام آباد طاہر حسین کو گھیر لیا۔

ایس پی اسلام آباد عمران خان کی گرفتاری کےلیے زمان پارک لاہور پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایڈیشنل سیشن جج کے وارنٹ موجود تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طاہر حسین نے کہا کہ ہم قانونی تقاضے پورے کرنے آئے تھے، ہمیں بتایا گیا کہ عمران خان زمان پارک لاہور میں موجود نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے نوٹس وصول کیے۔

ایس پی طاہر حسین عدالتی احکامات پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے نوٹس کی تعمیل کےلیے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں گئے تھے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے ایس پی اسلام آباد پولیس طاہر حسین سے بدتمیزی کی اور انہیں گالیاں دیں۔

ایس ایس پی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں سے بچنے کےلیے باہر آنا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید