پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کے تیر برسادیے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو بزدل شخص قرار دے دیا اور کہا کہ ’باہر نکلو بزدل آدمی‘۔
انہوں نے عمران خان کو لیڈر کے بجائے گیدڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ تھوڑی سی بہادری عمران خان کو بھی دے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شیر بےگناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان گرفتاری سے ڈر کر دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چُھپ جاتے ہیں۔