• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی قانونی ٹیم بروقت قانونی حکمت بروئے کار نہ لاسکی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قانونی ٹیم سستی کے باعث بروقت کوئی بھی قانونی حکمت بروئے کار نہ لاسکی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی قانونی ٹیم نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل ہوگئی ہے، عمران خان 7 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کا عمران خان کو بروقت بتادیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے سیکیورٹی کے پیش نظر 7 مارچ کو کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

قانونی ٹیم کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے وارنٹ کے معاملے پر لیگل ٹیم سے سرسری مشاورت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعہ کو چیلنج کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

عمران خان کی قانونی ٹیم سستی کے باعث بروقت کوئی بھی قانونی حکمت بروئے کار نہ لاسکی۔

قومی خبریں سے مزید