• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سابق سربراہان امن معاہدے پر دستخط کے نزدیک تھے

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی صحافی کرن تھاپر نے سابق بھارتی سفیر کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سابق سربراہان اقتدار سے محروم ہونے سے قبل دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار تھے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سابق سفیر ستیندر لامبا نے اپنی کتاب ’پرسوٹ آف پیس‘ میں کہا کہ یو پی اے حکومت کی دوسری مدت اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی 10 سالہ مدت کے اختتام تک اس امن معاہدے کے مسودے کو منظور کر لیا گیا تھا اور دستخط کے لیے تیار تھا،ستیندر لامبا کی یہ کتاب بعد از مرگ شائع کی گئی ہے جن کا گزشتہ برس جون میں انتقال ہو چکا ہے۔

کتاب کے مطابق ’مئی 2003 سے مارچ 2014 تک 36 بیک چینل اجلاس منعقد ہوئے، اس مدت کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے دو، دو لیڈران نے اپنا کردار ادا کیا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف اور نواز شریف نے پاکستان کی جانب سے بیک چینل مذاکرات کی حمایت کی جبکہ اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ نے بھارت کی جانب سے اس پر زور دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید