وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہمارے اور عمران خان مطالبات میں فرق ہے، ہم اداروں کو غیر جانبدار رہنے کا کہتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا سرکل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسعد محمود نے کہا کہ ہم اداروں سے کہتے ہیں آپ بنیادی آئینی کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی سی پیک موٹروے پر کام بند کرنے کا حکم دیا، ہم نے دوبارہ تمام تر منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
اسعد محمود نے مزید کہا کہ قوم کو بھی تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو پی ڈی ایم کی شکل میں اکٹھا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، آج ملکی صورتحال میں سب کو اکٹھا ہوکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے یہ بھی کہا کہ ہم عمران خان کے کردار کو جانتے ہیں اور اس کردار کا توڑ بھی جانتے ہیں۔