پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھایا ہے کہ ’کیا عمران خان عدالت اور قانون سے طاقتور ہے؟‘
سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج ہونے پر پی ڈی ایم ترجمان نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا جبکہ دوسری عدالت نے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کی۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ اس کے باوجود عمران خان گرفتاری نہیں دے رہا ہے، پوچھنا تھا کیا وہ عدالت اور قانون سے بھی طاقتور ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے دروازے پر عدالتی وارنٹ دستک دے رہا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویدار چور کی طرح چھپا ہوا ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ تم کہا کرتے تھے، میری گھڑی میری مرضی، جاؤ عدالت میں یہی بیان دو، اگر تم چور اور جھوٹے نہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ عدالت کا، نہ قانون کا اور نہ قانون کے رکھوالوں کا احترام ہے۔