پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں نیب کا نوٹس وصول نہ ہونے پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب تک یہی سمجھ رہے ہیں کہ باقیات بچالیں گی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے مزید کہا کہ اس وقت باقیات کو اپنی پڑی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی دو رکنی خصوصی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی جو کچھ دیر بعد واپس چلی گئی۔
نیب کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے زمان پارک پہنچی تھی۔