پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ اب بھی عمران خان پر حملے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
اسد عمر نے عمران خان کی عدالت میں پیشی پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ پیشی کے دوران کوئی سیکیورٹی نہیں تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آج پاکستان کا پورا آئینی نظام خطرے میں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ حقیقی آزادی لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔