• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر عمران خان اور فواد چوپدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کو آئی جی پولیس کے ذریعے 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ کا آرڈر جاری کر دیا گیا۔ جو ممبر نثار درا نی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ، جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ نے جاری کیا۔

آرڈر میں کہا گیا کہ جوابدہ خود نہ ہی ان کے وکیل بغیر اطلاع کے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جوابدہ دانستہ طور پر کیس میں التوا مانگتے ہیں اور کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے۔

عمران خان اور فواد چوہدری دانستہ طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے، انہیں آئی جی پولیس کے ذریعے 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

فواد چوہدری اور عمران خان کے 50 ہزار کے عوض وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

آرڈر میں کہا گیا کہ عمران خان اور فواد چوہدری دانستہ التوا مانگتے ہیں، یہ کمیشن کی تضحیک کے مترادف ہے، ان کا رویہ قابل قبول نہیں، کمیشن کے سامنے غیر حاضری دانستہ ہے۔

گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری، عمران خان اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے بغیر اطلاع کے پیش نہیں ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید