• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل معاشی حالات ہیں مگر عوام پر بھروسہ ہے، بلاول بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی لحاظ سے ملک پر آج مختلف انداز سے مشکل وقت ہے مگر عوام پر بھروسہ ہے۔

نیویارک میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے بھی نمٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں خواتین اور اسلام سے متعلق غلط سوچ ہے، حقیقت میں دین اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو حقوق دیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلاموفوبیا پر کانفرنس رکھ رہے ہیں، کانفرنس میں اسلام اور اقلیتوں سے متعلق ایشوز پر روشنی ڈالیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں، سیاست، معیشت اور دیگر شعبوں میں خواتین کا کردار ہو، خواتین کو پاور دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید