• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو نشانہ بنارہا ہے، بلاول بھٹو

اسکرین گریب
 اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سیکیورٹی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچیاں جنگوں سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے عراق، یوکرین اور افغانستان میں خواتین متاثر ہورہی ہیں، افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے، خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے شرکا پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید