• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نچلی ثانوی تعلیم میں تقریباً 70 فیصد اساتذہ خواتین ہیں۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے مطابق، پاکستان کو پرائمری اسکول کے اساتذہ کی شرح نمو 50 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ 2030 تک سب بچوں کے لیے پرائمری تعلیم کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

خواتین اساتذہ کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، کیونکہ وہ افراد اور قوموں کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا اثر صرف علم کی فراہمی تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ ان کی پرورش کی فطرت ان میں اقدار، اخلاقیات اور کردار کی تعمیر میں بھی مدد کرتی ہے۔ وہ کسی بھی معاشرے کے لیے انمول اثاثہ ہیں، اور ان کی اہمیت کو جتنا بھی بڑھا کر بیان کیا جائے، وہ کم ہوگا۔

خواتین کے عالمی دن پر، EBM نے خواتین اساتذہ اور قوم کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک فلم ریلیز کی ہے۔ فلم میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح خواتین اساتذہ اپنے طلباء کی اس طرح دیکھ بھال کرتی ہیں جیسے وہ ان کے بچے ہوں۔ اگر یہ خواتین تعلیم اور خود پر یقین فراہم نہ کرتیں تو وہ آج ترقی کی راہ پر صفِ اول میں نہ ہوتیں۔

EBM سماجی ترقی کے اقدامات بشمول تعلیمی معیار کو آگے بڑھانے، جامع غذائیت فراہم کرنے، معاش کے قابل بنانے، اور ماحولیات کی حفاظت کرنے،کے ذریعے زندگیوں، دلوں اور کمیونٹیز کی پرورش کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی نے پاکستان کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے قابل بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ EBM نے پاکستان ایئر فورس (PAF) اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن پروجیکٹ (RMWO) کے تعاون سے عالم آباد، صوابی میں راشدہ خاور بٹ کے نام سے دو اسکول کیمپس تعمیر کیے ہیں۔

یہ دونوں کیمپس پری پرائمری سے لے کر ثانوی سطح تک کے طلباء کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، EBM کراچی اور دیہی سندھ میں اسکولوں کے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے، جس میں 150سے زیادہ دور دراز مقامات، اور تقریباً 29,000 طلباء ہیں۔ مزید برآں، EBM دی سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF) اسکولوں اور بالغ خواندگی پروگرام کو اپنانے میں تعاون کرتا ہے، جسےــ’ TCF آگہی‘ کہا جاتا ہے، جس کا مقصد TCF طلباء کے خاندان کے افراد، خاص طور پر ماؤں کو خواندگی اور اعداد کی بنیادی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

لڑکیوں کو تعلیم دینے کے اثرات کو پوری دنیا میں مختلف مطالعات کے ذریعے اچھی طرح سے دستاویزی اور ثابت کیا گیا ہے۔ تعلیم یافتہ لڑکیاں بہتر گھر ساز، مائیں اور ہر معاشرے کی خوشحالی میں حصہ دار بنتی ہیں۔ بہتر کل کا وژن تب ہی حقیقت بن سکتا ہے جب ہم اپنی لڑکیوں کو اسکول بھیجیں، انہیں مساوی مواقع فراہم کریں، اور ان کے لیے محفوظ اور صحت مند تعلیمی ماحول پیدا کریں۔ کل کے اساتذہ آج کی نوجوان لڑکیاں ہیں۔ روشن خیالی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پہلا قدم لڑکیوں کو تعلیم دینا، انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا اور محفوظ اور صحت مند تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے۔ EBM پاکستان بھر میں بچیوں کی تعلیم کے اپنے مشن میں پرعزم رہے گا۔