نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے، مغرب میں ان کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں قابل عزت اور قابل احترام ہے، دین اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق دیے گئے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین سےحسن سلوک کی تلقین کی، حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کی حیات پاک خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح، بےنظیر بھٹو، مریم مختار، ارفع کریم، ملالہ، عاصمہ جہانگیر سب کے لیے مشعل راہ ہیں، حکومت پنجاب خواتین کے لیے ہر شعبے میں ترقی کے یکساں مواقع اور سازگار ماحول کے لیے کوشاں ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کو معاشرے کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عالمی دن پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔