وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کا دن خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک پاکستان سے آج تک خواتین کا ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار رہا، پاکستانی خواتین نے آمریت میں جمہوریت کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو اور شہید بےنظیر بھٹو کی رہنمائی میں عوام نے کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے اختیارات کے لیے قانون سازی کی ہے، ملک کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کو تحفظ دینے کے لیےحکومت سندھ نے ہمیشہ اقدامات کیے ہیں۔