• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ڈار بھائیوں سمیت اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں پیش

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عثمان ڈار اور اُن کے 2 بھائی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور میں پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عثمان ڈار اور اُن کے بھائیوں سے اینٹی کرپشن پنجاب نے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور بھائیوں نے وکلاء کے ذریعے اینٹی کرپشن پنجاب کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان ڈار اور برادران کو 7 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا، جس میں اثاثہ جات، ذاتی کوائف، آمدن اور اخراجات کی تفصیل مانگی گئی۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بھائیوں سے بیرون ملک سفر اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی مانگی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام عثمان ڈار کے خلاف مبینہ طور پر من پسند افراد کو ٹھیکے دے کر نوازنے کے معاملات کی انکوائری کر رہے ہیں۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے اینٹی کرپشن حکام کو تمام مطلوبہ رسیدیں دے دی ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید