پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریلی نکالنے سے روکنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، حماد اظہر نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے کیا گیا، دو صوبوں میں انتخابات ہونے ہیں، سیاسی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی ہے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت مسلم لیگ ن کو فائدہ پہنچا رہی ہے، مریم نواز کے جلسوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کروائے جارہے ہیں۔