پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں ریلی نکالنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے سے روکا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ریلی نکال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایجنڈے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ پر جعلی پرچے کروائے جارہے ہیں۔