پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تاریخ رقم کردی۔
گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔
پشاور زلمی کے 241 رنز کے ہدف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا ہے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب بڑا اور کامیاب ہدف کا تعاقب 207 رنز کا تھا جو ملتان سلطانز نے 2022 میں لاہور قلندرز کے خلاف حاصل کیا تھا۔