پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ہمارے پاس اطلاعات ہیں عمران خان پر حملے کی تیاری ہو رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی کی درخواست 3 روز سے ہائیکورٹ میں ہے، مقرر نہیں ہوئی، آج اعتراض بھی ختم کر دیا مگر درخواست آج بھی دوبارہ مقرر نہیں ہوئی۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن زمان پارک کے باہر کرفیو جیسی صورتحال ہے، عمران خان پر سیاسی اور جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان عوام سے رابطے میں نہ ہوں۔