پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں تاریخی اننگز کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن روئے نے خیالات اظہار کردیا۔
پشاور زلمی کے 241 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے اپنی 145 رنز کی اننگز کی بدولت آسان بنانے والے جیسن روئے نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ کےلیے آسان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑا میچ تھا، پہلی بال سے محنت کر رہے تھے، بڑا ہدف تھا۔ میں نے ہر گیند کو ٹارگٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر نے مزید کہا کہ 145 رنز کی یہ اننگز میری ٹی 20 کی بہترین اننگز میں شامل ہو گئی ہے۔
جیسن روئے نے پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ ہائی اسکورننگ میچ میں 44 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کی۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی 145 رنز بناکر پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا، وہ ایونٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بھی بن گئے۔