پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گورنر خیبر پختونخوا کو انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ اگر گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دیتے تو ان کے خلاف توہینِ عدالت کا کیس بنے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، انتخابات کی تاریخ دی جائے ورنہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے 20 ارب کے فنڈز مہیا کرنا مشکل ہے۔