• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الو ارجن نے پشپا 2 کیلئے 100 کروڑ سے زائد مانگ لیے

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹا الو ارجن اپنی شہرہ آفاق فلم پشپا کے دوسرے حصے کےلیے 100 کروڑ سے زائد مانگ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن فلمساز سندیپ ریڈی وانگا اور پروڈیوسر بھوشن کمار کی بڑے بجٹ کی فلم پشپا 2 میں کام کرنے کےلیے تیار ہوگئے ہیں۔

الو ارجن کی فلم پشپا دی رائز نے بھارت سمیت دنیا بھر میں غیر معمولی کامیابی سمیٹی، اس کے انداز، ڈائیلاگ اور ڈانس نے ہر طرف دھوم مچادی تھی۔

الو ارجن نے اپنی لگا تار دو فلموں کی زبردست کامیابی کو دیکھتے ہوئے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے، یوں وہ تیلگو اداکاروں میں سب سے مہنگے اداکار بن گئے۔

انہوں نے اپنے اگلے پروجیکٹ کےلیے 125 کروڑ کا معاوضہ طلب کیا ہے، دراصل انہوں نے فلمساز سے 150 کروڑ کی ڈیمانڈ کی تھی مگر آخر میں معاملہ 125 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن پشپا 2 کی کامیابی کے حوالے سے پراعتماد ہیں جو باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 سے بھی زیادہ کمائی کرے گی اور باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ فلم پشپا 2 کے پروڈیوسرز فلم کی تمام زبانوں میں ریلیز کے تھیٹرز رائٹس کی مد میں 1 ہزار کروڑ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید