• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جی سی سی ممالک میں رہائش پذیر افراد کیلئے سیاحتی ویزا کی شرائط میں نرمی

سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) رکن ممالک میں رہائش پذیر افراد کیلئے سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ جی سی سی ممالک کیلئے سعودی عرب کی ویزا درخواست اب مزید آسان اور سادہ بنا دی گئی ہے۔

سرکاری آن لائن پورٹل ’وزٹ سعودی عرب‘ پر ویزا درخواست جمع کروائی جاسکے گی۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام وزارت سیاحت کی طرف سے جی سی سی ممالک کے رہائشیوں کو سیاحتی مقامات کے دورے، سیاحتی اور تفریحی تقاریب میں حصہ لینے اور سعودی عرب کے ثقافتی اور تاریخی ورثہ کو دیکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ویزا فیس 80 ڈالر ہوگی اور سفری دستاویز درخواست گزار کو بذریعہ ای میل ارسال کی جائے گی۔

ویزا درخواست گزار کے پاس خلیج تعاون کونسل کے کسی بھی ملک کا کم از کم 3 ماہ کا ریزیڈنس پرمٹ اور 6 ماہ کی معیاد کا پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید