• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیلی روسو نے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پشاور زلمی کے 243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 28 کے اسکور پر گر گئیں، ایسے میں رائیلی روسو نے کیرون پولارڈ کے ساتھ مل کر 99 رنز کی شراکت قائم کی۔

رائیلی روسو نے اس دوران صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

پی ایس ایل میں اس سے قبل کامران اکمل، آصف علی اور حضرت اللّٰہ زازئی بھی 17 گیندوں پر نصف سنچریاں مکمل کرچکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید