• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سیشن کورٹ کا صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 28 فروری کو درج مقدمے میں صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ہی صحافیوں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں پر پولیس تشدد کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ 28 فروری کے وقوعہ پر اس سے پہلے دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے، دہشتگردی کے مقدمہ میں ہی مدعی اور دیگر صحافیوں کا بیان ریکارڈ کریں۔

عدالت نے کہا کہ پولیس قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست دے رکھی تھی۔

قومی خبریں سے مزید