پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی پُرامن معاشرے میں انتشار کی علامت ہے۔
ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کےلیے عمران نیازی کو سیاست میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں آنا نہیں تھا تو ضمنی انتخابات کیوں لڑے؟ عمران نیازی سازش کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کر رہا ہے۔