• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کو نہ ہراسکی اور اسے دوسرے گروپ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں قلندرز کی ٹیم 110 پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں کراچی کنگز نے ایونٹ میں تیسری کامیابی سمیٹی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 51، کپتان عماد وسیم نے 45 اور طیب طاہر نے 40 رنز  کی زبردست اننگز کھیلیں۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ اننگ کے پہلے ہی اوور میں اس وقت گری جب 2 چوکے مارنے والے حیدر علی دلبر حسین کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 8 رنز بنائے۔

اس کے بعد محمد اخلاق کا ساتھ دینے کےلیے طیب طاہر آئے اور دونوں زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی پارٹنر شپ کے بعد ٹیم کا اسکو 79 رنز تک لے گئے، تاہم اس دوران طیب طاہر 40 رنز بنا کر حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگ میں 4 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 83 کے اسکور پر گری، جب قاسم اکرم  لاہور قلندرز کے بولر حسین طعت کی گیند پر صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قاسم اکرم کے بعد ٹیم کو سنبھالنے کےلیے کپتان عماد وسیم آئے اور اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت وہ ٹیم کا اسکور 117 تک لے گئے مگر اس وقت زبردست بیٹنگ کرنیوالے اوپنر اخلاق احمد 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگر میں 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں عماد وسیم اور اخلاق احمد نے 34 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 18 ویں اوور کی پانچویں گیند پر  6 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا اسکور 169 تھا، کنگز کی چھٹی وکٹ 185 رنز پر گری جب بین کٹنگ 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے  14 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ٹیم کے ساتویں کھلاڑی عرفان خان اننگ کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 191 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا۔

لاہور قلندرز کے حارث رؤف، زمان خان، حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلبر حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قلندرز نے مایوس کن بیٹنگ کی اور کنگز کے بالرز کے سامنے کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

لاہور قلندرز کے حسین طلعت 25، حارث رؤف 18 اور فخر زمان 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام اور سیم بلنگز نے 11، 11 رنز بنائے۔

کراچی کنگز  کے عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عمر اور عمران طاہر نے بھی 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا تھا کہ ہمیں لیگ کے تین میچز جیتنا چاہیے تھے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا اور آج ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ویسا کر رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید