• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز اس سیزن میں بدقسمت رہی، محمد اخلاق

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

کراچی کنگز کی جانب سے ڈیبیو میچ کھیلنے والے محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ ٹیم اس سیزن میں بدقسمت رہی، ہم قریب جاکر میچز ہارتے رہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اخلاق نے کہا کہ کراچی کی جانب سے ڈیبیو میچ پر اچھی پرفارمنس پر خوش ہوں۔

محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے سیزن کا اختتام اچھا کیا ہے، آئندہ سیزن میں اچھا کرنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیل کر اچھا لگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈیتھ اوورز میں اس سیزن میں اچھی بولنگ نہیں کر پائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔

رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کو نہ ہرا سکی اور اسے دوسرے گروپ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید