پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ایسی پچ بنانے کا عاقب جاوید کا فیصلہ اچھا ہے، اب ٹیسٹ میچز کے نتیجے آرہے ہیں پہلے آخری دن تک انتظار کرنا پڑتا تھا۔
ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ سعود شکیل اچھا کھیلتے ہیں ان سے امید ہے، آنے والے بیٹرز اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ساجد خان کا کہنا تھا کہ نئی گیند سے بیٹرز کو وقت ملتا ہے، آج کل جتنے بھی اسکور کیے جا رہے ہیں، آخری نمبروں پر آنے والے کھلاڑی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ سے سیریز جیتی، ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ جیتا، دوسرا بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی اسپنر نے کہا کہ اس پچ پر بھی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی ہے ہم جیتنے کی کوشش کریں گے، نا ممکن کوئی چیز نہیں، گیند جیسے ہی پرانا ہوگا ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔