• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات جاری

فوٹو بشکریہ آئی سی سی
فوٹو بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ 

پاکستان میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹس کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی جس میں گروپ میچز اور دوسرے سیمی فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارت کے ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے شروع ہو گی جبکہ پریمیم کے ٹکٹس مختلف کیٹیگریز میں 15 سو روپے سے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید