لاس اینجلس میں آسکرز کے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے میلے میں بالی ووڈ نے میدان مار لیا اور بہترین گانے اور بہترین دستاویزی مختصر فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے مشہور گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بیسٹ اوریجنل سانگ اور کارتیکی گونسالویس کی دستاویزی فلم The Elephant Whisperers نے بیسٹ ڈاکومنٹری شارٹ سبجیکٹ کا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی۔
تاہم بھارت کی جانب سے بہترین دستاویزی فیچر فلم کی کیٹیگری میں تیسری نامزد ’ All That Breathes، اپنا جادو چلانے میں ناکام رہی۔
اس کے علاوہ 95 ویں آسکرز کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی بھی شریک ہوئیں تاہم ان کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی۔
واضح رہے کہ آسکرز کی میزبانی جمی کامل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔