• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سیشن کورٹ: شعیب شیخ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شعیب شیخ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ پر سیشن جج کو رشوت دینے کا کیس ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کو رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے شعیب شیخ کو شامل تفتیش ہونے کا نوٹس بھیجا تھا مگر نوٹس کی تعمیل کے باوجود وہ پیش ہونے سے گریزاں تھے۔

چند روز قبل شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے تھانہ اینٹی کرپشن منتقل کر دیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید