• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی سے خوش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے سال 2022ء کی رپورٹ پیش کردی۔

صدر مملکت نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف پہنچانے میں ٹیکس محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف پہنچانے میں ایف ٹی او  کی کارکرگی کو سراہا اور انہیں خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف ٹی او کو 2022ء کے دوران 7 ہزار شکایات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ برس (2021) میں 2 ہزار 816 شکایات موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2022ء کے دوران 7 ہزار میں سے ساڑھے 6 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا، 7 ارب روپے کے ریفنڈ کلیمز کی رقم ایف بی آر سے ٹیکس دہندگان کو ادا کرائے۔

ایف ٹی او کی سالانہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  ایف ٹی او کے 78 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے، صدر مملکت نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف پہنچانے میں ٹیکس محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید