پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توشہ خانے سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فواد چوہدری کو17 مارچ کو طلب کرلیا۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نیب فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانہ سے گھڑی لینے پر طلب کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائيں کہ 2 کروڑ روپے کی گھڑی 10 لاکھ روپے میں ایک پرائیویٹ شہری کو کیسے دے دی گئيں۔
مریم نواز نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پارٹی عہدیدار کو فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔