چین نے کل سے تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 28 مارچ سے قبل جاری کئے گئے اہل ویزے رکھنے والےغیر ملکی چین آسکیں گے جبکہ جزیرے ہینان میں داخلے، شنگھائی بندرگاہ سے گزرنے والے کروز جہازوں کے لیے ویزا فری پالیسیاں نافذ رہیں گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں گروپ ٹورز کی فہرست میں مزید 40 ممالک شامل کرلئے گئے،جس کے بعد کل ممالک کی تعداد 60 ہوگئی۔
یاد رہے کہ چین نے 2020 میں کورونا وبا کے سبب اندرون اور بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں کورونا کے سبب عائد سفری پابندیوں میں نرمی کی تھی۔