• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی کچھ نہیں دیتا، بڑے ہی کنجوس ٹائپ لوگ ہیں، تاپسی پنوں

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اور باقی دنیا میں رہنے والوں کے ملنے ملانے کے طور طریقے بہت مختلف ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سالگرہ یا دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے وقت اداکار ایک دوسرے کو کوئی تحائف نہیں دیتے۔

تاپسی نے خاص طور پر سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے متعلق بتایا۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کو کیا تحفہ دیا؟ جواباً تاپسی بولیں کہ کوئی کیا ہی دے گا؟ شاہ رخ خان کو کوئی کیا ہی دے سکتا ہے؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ نہیں دیتا، بڑے ہی کنجوس ٹائپ لوگ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید