سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی۔
لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو وقار کے ساتھ گرفتاری دے دینی چاہیے تھی؟
صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ کیا ہے، وقار عمران خان کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہیے تھی، لیکن یہ کام تو بہادر لوگ کرتے ہیں۔
ایک اور سوال پر نواز شریف نے کہا کہ توشہ خانہ کا عمران خان سے پوچھیں جس نے چوری کی ہے۔
ن لیگ کے قائد نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے، اس کی جگہ رتّی بھر غیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔