سرگودھا(نامہ نگار) انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر اور گر د و نواح میں دو درجن سے زا ئد غیر قانونی سوئمنگ پولز قائم کر دیئے گئے جس کے لئے نہ تو کسی سے این او سی حاصل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان سوئمنگ پولز میں آ نے والے بچوں کی حفاظت کے لئے کو ئی منا سب تدابیر اختیا ر کی گئی ہیں ۔سرگودھا لا ہو ر روڈ ، فیصل آ با د روڈ ، جھا ل چکیا ں با ئی پا س ، 33 پھا ٹک سرگودھا اجنالہ روڈ و دیگر مقامات پر متعد د سوئمنگ پولز قائم کر دیئے گئے ہیں جہا ں پر روزانہ کے حسا ب سے 70 سے 80 ہز ا ر روپے کما ئے جا رہے ہیں ۔بیشتر سوئمنگ پولز اور واٹر سلائڈز پر چھو ٹے چھوٹے بچے نہا نے کے لئے چلے جا تے ہیں جنہیں پول مالکا ن محض پیسو ں کے لا لچ میں نہا نے کی اجا ز ت دے دیتے ہیں جس سے کم سن بچوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ خر م نیا ز ی نے کہا کہ سوئمنگ پولز کا سر و ے کیا جا رہا ہے۔ بغیر اجا ز ت سوئمنگ پول کھو ل کر کاروبار کر نے والوں کے خلا ف کارروائی کے احکا ما ت جا ر ی کر دیئے ۔