• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظل شاہ کی موت کے حقائق چھپانے کا کیس، محمود الرشید نے عبوری ضمانت کروالی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ظل شاہ کی ٹریفک حادثے میں موت کے حقائق چھپانے کے کیس میں میاں محمودالرشید نے سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کروالی۔

ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے پولیس کو31 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ملزم کو 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔

میاں محمود الرشید کی جانب سے عدالت میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کے مقدمہ میں بلا جواز نامزد کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید