• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کے دیپیکاپڈوکون کی تعریف کرنے پر ٹوئٹر صارفین حیران

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسکر ایوارڈز میں بھارت کی نمائندگی کرنے پر دیپیکا پڈوکون کی تعریف کی۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’دیپیکا پڈوکون ایوارڈز کی تقریب میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ایک ساتھ پوری قوم کی ساکھ کو نازک کندھوں پر اٹھا کر اس قدر خوش اسلوبی اور اعتماد سے بات کرنا آسان نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’دیپیکا کا اس طرح ہمت اور حوصلے سے کھڑے ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ ہندوستانی خواتین بہترین ہیں‘۔

کنگنا رناوت کے یوں دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے حیرت اور کنفیوژن کا اظہار کیا ہے۔

صارفین کی اس کنفیوژن کی وجہ ماضی میں کنگنارناوت کا دیپیکاپڈوکون  کے ڈپریشن کا شکار ہونے اور ان کے کئی نظریات پر تنقید ہے۔

کنگنارناوت نے ٹوئٹرصارفین کی اس حیرت اور کنفیوژن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سب لوگ جوکہ میرے دیپیکا کی تعریف کرنے پر حیران ہیں، زیادہ مت سوچیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور صرف کرشنا کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتی ہوں تو جیسے کہ اُنہوں نے کہا کہ کسی کی ناحق تعریف کرنا گناہ ہے لیکن کسی حقدار کی تعریف نہ کرنا اس سے بھی بڑا گناہ ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بالی ووڈ کے نامور لوگ اس چیز میں ناکام ہو سکتے ہیں لیکن میں نہیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے آسکرز 2023ء میں بطور پریزینٹر شرکت کی تھی ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید