اسلام آباد کی عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وارنٹِ منسوخی کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنے ہی وکیل کو دلائل سے روک دیا۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماعت کے دوران دلائل دینے کی کوشش کی۔
شبلی فراز اور فیصل چوہدری نے وکیل شیر افضل مروت کو بات کرنے سے روک دیا۔
وکیل شیر افضل مروت کو دلائل کے دوران خاموش کروا دیا گیا۔
وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں دلائل نہیں دیتا اور کمرۂ عدالت سے باہر نکل گئے۔