• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبو کو تب سے جانتا ہوں جب وہ 14 سال کی تھیں، اجے دیوگن

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ وہ تبو کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ 13 یا 14 برس کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہت اچھی دوستی ہے اور ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھل کر بات کرتے ہیں، بعض دفع تو گالی گلوچ بھی کرتے ہیں۔

تبو اور اجے نے کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، آخری بار انہیں درشیام 2 میں ساتھ دیکھا گیا۔

ان کی سب سے پہلی فلم وجے پتھ تھی جو 1994 میں ریلیز ہوئی۔ بعد ازاں اجے اور تبو نے حقیقت (1995)، تھکشک (1999)، درشیام (2015)، گول مال اگین (2017) اور دے دے پیار دے (2019) میں ایک ساتھ اداکاری کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید