• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس لائنز پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، سی ٹی ڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پولیس لائنز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلر کو ٹریس کرلیا ہے۔

شوکت عباس نے کہا کہ امتیاز خان کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا ہے، امتیاز خان اور خودکش حملہ آور نے افغانستان کے ایک مرکز میں تربیت لی۔

انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے ماسٹر مائنڈ کا نام غفار عرف سلمان ہے جو واقعے کے دن خودکش حملہ آور سے رابطے میں تھا۔

شوکت عباس نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا تنظیمی نام قاری ہے اور اس کے سہولت کار کا نام بھی جانتے ہیں جو بتا نہیں سکتے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پولیس لائنز پر حملہ کالعدم ٹی ٹی پی الاحرار گروپ نے کیا، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلنے سے ہماری مشکلات بڑھتی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید