بھارت نے وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کےوزراء دفاع کااجلاس ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر دفاع کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دی ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سےایس سی اواجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں ملی۔
ایس سی او وزراء دفاع کااجلاس آئندہ ماہ نئی دلی میں ہورہا ہے۔