• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کو عدالتی احاطے میں آنے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں آنے کی اجازت مل گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو آج ساڑھے 5 بجے طلب کیا تھا، عدالت دہشت گردی کے7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سنے گی۔

عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہیں۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وکیل عمران خان اظہر صدیق کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کو عدالتی احاطے میں آنے کی اجازت مل گئی۔

قومی خبریں سے مزید