• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیالم فلموں کے سینئر اداکار انوسینٹ شدید علیل، وینٹی لیٹر پر منتقل

ملیالم فلموں کے سینئر اداکار سابق رکن پارلیمنٹ انوسینٹ کو شدید علالت کے باعث ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 75 سالہ انوسینٹ کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے، جمعرات کو انوسینٹ کی طبعیت کافی خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

اس سے قبل وہ اس ماہ کے اوائل میں بھی اسپتال میں زیر علاج رہے اور انہیں کینسر سے متعلق طبی امداد دی جارہی تھی۔ 

یاد رہے کہ 500 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے انوسینٹ ایسوسی ایش آف ملیالم مووی آرٹسٹ کے سابق صدر تھے۔ 

انہیں 2012 میں نان ہوجکنس لمفوما کی تشخیص ہوئی تھی جس کے تین برس بعد وہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں زیر علاج رہے تھے۔ وہ 2014 سے 2019 تک بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے رکن بھی رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید