وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے ایک لاکھ 85 ہزار مستحق خاندانوں کیلئے مفت آٹا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
مستحق افراد کل سے اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔
مستحق افراد کا ڈیٹا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غریب و متوسط طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔